عمران خان نے جیل میں چوتھی عید منائی، اس مرتبہ بھی نماز عید ادا نہ کرسکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)عمران خان نےجیل میں چوتھی عید منائی ،اس مرتبہ بھی وہ نماز عید ادانہ کرسکے ، جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی کی مرکزی جامع مسجدمیں عیدالاضحٰی کی نماز صبح 8بجے جبکہ جیل کالونی کی مسجدمیں نمازعیدساڑھے سات بجے ادا کی گئی ،اڈیالہ جیل کی امام بارگاہ میں نمازعیدکااہتمام کیاگیاتھا،جیل ذرائع کاکہناہے بانی پی ٹی آئی نے نمازعیدادانہ کی ،سیکورٹی وجوہات کی بناپر اہم قیدیوں یا سنگین جرائم میں ملوث اسیروں کو نمازعیدکے لئے ان کی سیلوں سے باہرنہیں نکالاجاتا،جیل حکام کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عام طور پر دس ساڑھے دس بجے سے پہلے بیدارنہیں ہوتے ،اور عید کے روزبھی وہ حسب معمول بیدارہوئے ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لئے عیدکے کپڑے جمعرات کو سینٹرل جیل پہنچادئیے گئے تھے جوانہوں نے عیدقربان کے روززیب تن کئے ،عیدکی تعطیلات کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لئے کوئی رشتہ دار یاراہنما جیل نہیں آیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔