راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں زیادتی کے دو افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی ہوئی، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے گھر کا قبضہ دیا۔متن مقدمہ کے مطابق ملزم کو بقایا 30 لاکھ بھی ادا کر دیے، لیکن رجسٹری کروانے میں ٹال مٹول کرتا رہا، ملزم نے پوری رقم وصول کرنے پر گھر پر قبضہ کی کوشش کی، جس پر عدالت سے سٹے لے لیا۔

بجٹ میں کن چیزوں پر چھوٹ اور کن پر ٹیکس عائد؟ تفصیلات سامنے آگئیں

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے میں ملزم چوہدری طارق گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا، ملزم نے مجھے اکیلے دیکھ کر زبردستی زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر آئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان طالبہ کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک ملزم گرفتار ہے۔مقدمے کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے بھائی سے ملاقاتیں کرواتی تھی، ملزم نقاش نے شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کی، ویڈیو بھی بنالی۔ ملزم نقاش کا کزن باسط بھی تعلقات قائم کے لئے کال کرتا تھا۔متن مقدمہ کے مطابق ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر ملزمان نے بیٹی کی ویڈیو وائرل کی۔ تھانہ صدر بیرونی میں 6 جون کو مقدمہ درج ہوا۔

بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: راولپنڈی میں طالبہ کی کے مطابق نے گھر

پڑھیں:

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔

ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • کام کی زیادتی اور خاندانی ذمے داریاں، لاکھوں امریکی خواتین نے نوکریاں چھوڑ دیں
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک