راولپنڈی (اوصاف نیوز)عید کی تعطیلات کے دوران مری اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں نےڈیرے جمالئے،تین لاکھ 45 ہزار سے زاہد سیاحوں نے مری، گلیات اور کاغان ویلی کا رخ کیا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کےمطابق گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران ۔کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا،ملکہ کوہسارمری میں عید تعطیلات پر ایک لاکھ سے زائدگاڑیاں داخل ہوئیں

مال روڈ سیاحوں سے کھچا کھچ بھرگیا،مری آنے والی تمام شاہراہوں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی،سیاحوں کے تحفظ اور رہنمائی کےلیےپنجاب پولیس۔ سول ڈیفنس۔ ریسکیو اورٹریفک پولیس کےجوان تعینات کیے گئے۔

جھیکاگلی،کلڈنہ اورجی پی اوچوک سمیت مختلف مقامات پرٹریفک پولیس کہ اضافی نفری تعینات ہے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کےافسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔

سیاحوں کی رہنمائی کےلئےتمام سہولت سینٹرزفعال کردیےگئےجبکہ مری آنےوالی ٹریفک اورسیاحوں کےرش کو سیف سٹی کیمروں کےذریعےکائونٹنگ اور مانیٹرنگ کاعمل بھی جاری ہے۔
وفاقی حکومت کا بجٹ میں پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14  اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔

الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائیگی, 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔

اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے, پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری
  • فیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند، سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر
  • جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500 سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے
  • خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
  • کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند، 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
  • چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ؛ فیری میڈوز ٹریک بند، سیاح پھنس گئے
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • چلاس: تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک ریلے میں کیسے پھنسیں؟