کتنے لاکھ لوگوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔
ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔
ترجمان ٹوراز اتھارٹی محمد سعد کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔
ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عیدالاضحی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی۔
ڈی جی حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔
ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیاحوں نے کا رخ کیا ایک لاکھ
پڑھیں:
ملک کے دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، انتظامیہ ہائی الرٹ
پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ادھر قصور میں دریائے ستلج کے کنارے ولے والا گائوں کا حفاظتی بند مختلف مقامات سے ٹوٹ گیا، پانی گائوں کے راستوں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19.30 فٹ جبکہ بہا ئو66 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کالاباغ میں جناح بیراج کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ رہی اور درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 99 ہزار 608 اور اخراج 3 لاکھ 91 ہزار 608 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔