چینی قونصلیٹ حملہ کیس؛ تفتیشی افسر 3 ماہ میں ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
چینی قونصلیٹ حملہ کیس؛ تفتیشی افسر 3 ماہ میں ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
کراچی میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں تفتیشی افسر تین ماہ میں کسی ایک بھی گواہ کو پیش نہ کرسکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت میں چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر گزشتہ 3 ماہ میں ایک بھی گواہ کو پیش نہ کر سکا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہوں کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گواہان کو کیوں پیش نہیں کیا جا رہا؟
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پراسیکوشن کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبدالطیف سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزمان اشتہاری ہیں۔
چائینز قونصلیٹ پر نومبر 2018 کو حملہ ہوا تھا، حملے میں 3 دہشت گردوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیر خزانہ بجٹ 26-2025 پیش کررہے ہیں وفاقی بجٹ، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز کے پی کے 200 ارب کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا وفاقی بجٹ میں حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ وفاقی بجٹ میں16 منصوبے سندھ کے بجائے وزارت ہا ئوسنگ کو دے دیے گئے وفاقی بجٹ : کراچی واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 8 ارب 20 کروڑ مختص کرنے کی تجویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر ماہ میں پیش نہ
پڑھیں:
عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
---فائل فوٹواسلام آباد کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف امن و عامہ ایکٹ کے تحت 6، 6 ماہ سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو 2 مقدمات میں ان کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں سیکشن 382 اے کے تحت منظور کیں۔