بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بلاول بھٹو کا بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا بیان آگیا اور کہا بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملتی ہے تو حمایت کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ عدالت عمران خان کو رہا کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ضمانت بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، عدالتیں ضمانت دیں توحمایت کروں گا اور ذاتی طورپر چیلنج نہیں کروں گا۔
بلاول نے امید ظاہر کی کہ نہ ہی میری جماعت کی جانب سے بھی ایسا ہوگا، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہم نےہمیشہ مذاکرات اورسفارتکاری کےذریعے مسائل کےحل کی بات کی۔
چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جوہری ممالک کے درمیان بحران کےحل کیلئے کوئی مکینزم نہیں، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر ہی نکلتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی چیئرمین پی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔