کشمیر میں امن سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کے دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ منی پور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور ریاست میں صدر راج کو مکمل ناکامی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر ان کے اس بیان پر سخت حملہ کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر اور شمال مشرق میں امن قائم ہوگیا ہے۔ جے رام رمیش نے وزیر داخلہ کے ذریعہ کئے گئے دعوے کو بے بنیاد اور فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے لئے کئے گئے ہیں۔ ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے لکھا کہ امت شاہ کی طرف سے کل جموں و کشمیر اور ریاست منی پور میں امن کے بارے میں کئے گئے دعوے مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعوے دراصل ان کی اپنی بڑی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے اور ماضی کے حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار دہشت گردوں کو ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ منی پور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور ریاست میں صدر راج کو مکمل ناکامی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ منی پور ابھی تک جل رہا ہے، صدر راج مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے، ریاست میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، عام لوگوں کی روزمرہ کی زندگی اور معاش کی بدحالی نے ان میں غم، مایوسی اور غصے کو جنم دیا ہے، جسے ہر جگہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ بھارتی وزیر داخلہ نہ تو پہلگام کے دہشت گردوں کو سزا دے سکے اور نہ ہی منی پور میں معمولات بحال کر سکے، پھر بھی وہ ان دونوں ریاستوں میں اپنی مبینہ کامیابیوں کا ڈنکا بجاتے رہتے ہیں۔
پیر کو مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں امن قائم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت کے 11 سال قومی سلامتی کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شاہ نے لکھا کہ ہیش ٹیگ 11YearsOfSeva بھی قومی سلامتی کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ نکسل ازم اپنی آخری ٹانگوں پر ہے، جموں کشمیر اور شمال مشرق میں امن قائم ہوا ہے اور ہندوستان اب دہشت گردوں کے گھروں میں گھس کر دہشت گردانہ حملوں کا جواب دیتا ہے۔ امت شاہ نے لکھا کہ یہ مودی حکومت کے تحت ہندوستان کی بدلتی ہوئی تصویر کو ظاہر کرتا ہے۔ امت شاہ نے پوسٹ میں لکھا، "مودی 3.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر داخلہ رکن پارلیمنٹ نے منی پور میں نے لکھا کہ کشمیر اور نے کہا کہ پوسٹ میں امت شاہ
پڑھیں:
عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے سرینگر میں ”5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال” کے موضوع پر سول سوسائٹی کے ارکان کے اجلاس کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور ہندوتوا بی جے پی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے سرینگر میں ”5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال” کے موضوع پر سول سوسائٹی کے ارکان کے اجلاس کے دوران کیا۔ ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ 370 اور 35-A کی ان کی اصل شکل میں بحالی، بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا سلسلہ بند کرانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکنے کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو بڑھایا جانا چاہیے۔ مقررین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ کی طرف سے جموں میں ایک نوجوان کی جعلی مقابلے میں شہادت اور سوپور میں ایک نوجوان کی جائیداد کی ضبطگی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری خونریزی کا فوری نوٹس لیں۔