data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) عالمی اداروں باالخصوص ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یو این ایڈز کی جانب سے جان لیوا امراض سے تحفظ کے لیےبھارتی میڈیسن پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں بشمول ڈبلیو ایچ اواور یو این ایڈز کی جانب سے جان لیوا امراض ٹی بی اور ایچ آئی وی کی میڈیسن کے لیے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یو این ایڈز نے دوائیں مقامی طور پر تیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشناور یو این ایڈز نے عالمی اداروں کی مقامی فارما کمپنیوں کو ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ میڈیسن تیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایچ آئی وی اور ٹی بی کی دوائیں خود تیار کرنی ہوں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً3لاکھ50 ہزار ایچ آئی وی مریض ہیں، جس میں حیرانی کی بات یہ ہے کہ دوا صرف 5 ہزارمریض لیتے ہیں۔
مذکوہ حوالے سے یو این ایڈزنے بتایا ہے کہ ہر سال 6 لاکھ نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، جس کے لیے مقامی دوا کی تیاری کا نہ ہونا افسوس ناک ہے جبکہ ہزاروں پاکستانی دواو¿ں میں سے ڈبلیو ایچ او سے صرف 4 پاکستانی دواﺅں کی منظوری ہے۔
دوسری طرف مرکزی حکام کے مطابق مقامی دوا ساز کمپنیوں کی عالمی معیار کی منظوری لینے میں دلچسپی کم ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جلد ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا جیسے امراض کی دوا کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں لے گی، جس میں مذکورہ عالمی اداروں کو عالمی معیار کی ریگولیٹری سطح پر لانے میںمعاون ثابت ہوگا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ایچ آئی وی اور دیگر اہم دواو¿ں کو ضروری دواو¿ں کی فہرست میں ڈالنے کے احکامات جاری کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور یو این ایڈز عالمی اداروں ایچ آئی کے مطابق

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی میڈیسن مارکیٹ اور اردو بازار سیوریج نالے بن گئے، طالبات اور حاملہ خواتین کیلئے مشکلات
  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • ہنگری میں انوکھا عالمی مقابلہ، قبر کھودنے کی مہارت پر ٹیموں کا امتحان
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال