WE News:
2025-09-18@12:07:18 GMT

بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

حکومت نے بجٹ26-2025  میں مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کر دی ہے جس سے گاڑیوں کی مقامی تیاری کے عمل میں استعمال ہونے والے انجنوں کی لاگت کم ہو جائے گی۔ حکومت نے مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی کٹس پر ڈیوٹی کو بھی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟

آٹو ایکسپرٹ محمد شہزاد نے بجٹ 2025-26 پر وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسوائے وعدوں کے علاوہ اس بجٹ میں ان کے لیے  اور کچھ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 4، 5 برس میں ٹیکسوں کوکم کرکے صفر، 5، 10 اور 15 فیصد لانے کی پلاننگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل اسمبلرز کے لیے ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ایج لمٹ 3 کی بجائے 5 سال کردیں لیکن ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔

محمد شہزاد نے کہا کہ حکومت کو اس بار تمام چیزوں کو فوکس کرنا چاہیے تھا جیسا کہ ٹیرف کے اندر انہوں نے بہتری کی کوشش کی ایسے ہی استعمال شدہ گاڑیوں کی عمر کی حد بڑھا دینی چاہیے تھی اور کمرشل امپورٹ بھی کھول دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 40 برس سے ہم لوکل اسمبلرز کو تو دیکھ رہے ہیں نہ وہ ملک کی ضرورت پوری کر رہے ہیں اور نہ ہی لوکل گاڑی اور نہ ہی لوکل مینیوفیکچرنگ سامنے آسکی۔

مزید پڑھیے: بجٹ میں گاڑیوں پر درآمدی اور سی کے ڈی کٹس میں ڈیوٹی کتنے فیصد کم ہوئی؟

محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اس سے لوکل مینیوفیکچرڈ گاڑیوں کی مختلف سی سیز کے حساب سے 2 لاکھ سے 7 لاکھ روپے قیمت کم ہو سکتی ہے لیکن اگر ہائبرڈ گاڑیوں کی بات کی جائے تو جہاں 8.

5  فیصد ٹیکس تھا وہ بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا یہ ہائبرڈ گاڑیاں ساڑھے 8 سے 14 لاکھ تک مہنگی ہوجائیں گی ایسے ہی، 660 سی سی سوزوکی پر سیل ٹیکس بڑھنے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہو جائے گا تو مطلب گاڑیوں مہنگی ہو رہی ہیں نہ کہ سستی۔

آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا کہا ہے اور دوسرا ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ہٹانے کی کوشش کی ہے اس کے اثرات مینوفیکچر انڈسڑری پر بہت پڑے گا اور دوسری جانب ہمارا امپورٹ بل بڑھے گا۔

مشہود علی خان کہتے ہیں کہ اس کے اثرات آپ آئندہ برسوں میں دیکھیے گا کہ ہماری انڈسٹریل آئیزشن پر پڑے گا یہ انڈسٹری کے لیے مثبت نہیں ہے کیوں کہ ہم اپنی لوکل مینیوفیکچرنگ انڈسٹری کو متاثر کر رہے ہیں، ہمارے پاس اس وقت وسائل نہیں اور ایسی صورت میں امپورٹ بل کا بڑھنا معیشت کے لیے نقصان دے ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟

کہا جا رہا ہے کہ اس طرح ہماری ایکسپورٹ بڑھے لوکل انڈسٹری پروموٹ ہوگی دوسری جانب یورپ اور امریکا بھی اپنی لوکل انڈسٹری کی پروڈکشن کی بات کر رہے ہیں اور ایسے میں تھرڈ ورلڈ کنٹری کیسے یہ کر پائے گا یہ بھی ایک سوال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ 2025-26 بجٹ اور آلٹو سوزوکی آلٹو کی قیمت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجٹ اور ا لٹو سوزوکی ا لٹو کی قیمت گاڑیوں کی رہے ہیں کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • حکومت کا 2600 ارب روپے کے قرض قبل از وقت واپس کرنے اور 850 ارب کی سود بچانے کا دعویٰ
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار