بجٹ 26-2025: حکومت کادفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں 2 ہزار 550 ارب روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور متعلقہ دفاعی اداروں کی آپریشنز، سامانِ حرب اور دیگر ضروریات پر خرچ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق بری فوج کا رواں سال بجٹ ایک ہزار 9 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر ایک ہزار 165 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف
پاک فضائیہ کا بجٹ اس سال 451 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر 520 ارب 74 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔
اسی طرح پاک بحریہ کے لیے آئندہ مالی سال 265 ارب 97کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے جبکہ حالیہ مالی سال اس کے لیے 230 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے اسپیشل ریلیف الائونس دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔
دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
defence budget 2025-26] پاک انڈیا کشیدگی دفاعی بجٹ 2025-26 سیکیورٹی مالی بجٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک انڈیا کشیدگی دفاعی بجٹ 2025 26 سیکیورٹی مالی بجٹ دفاعی بجٹ میں مالی سال ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔