کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان، انڈسٹری میں منفی گروتھ ،حکومت نے ریکارڈ توڑ دیئے : شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جو مسلط کی گئی اس نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان میں زراعت منفی ہوئی اور فصلیں تباہ ہو گئیں، فصلوں کے معاملے پر ماحولیات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، کاشت کاروں کو کھربوں کا نقصان ہوا اور انڈسٹری میں منفی گروتھ ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے : صدر مملکت
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام کی قوتِ خرید متاثر اور روپے سے بہتر افغان کرنسی ہو گئی، خطے کے ممالک میں ہم ہیں جو زوال پذیر ہیں، یہ افراد وہ ہیں جو فارم 47 پر پارلیمان میں ہیں، انہیں عوام نے نہیں بھیجا۔ عیدالاضحیٰ پر 30 فیصد لوگ قربانی تک نہیں کر سکے، پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، پانچ پانچ ہزار ڈالرز کے سوٹ پہننے والے ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، بینکوں میں پیسوں پر 20 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔