پاکستان چین سے جے 35 طیاروں کے علاوہ کیا کیا خریدنا چاہتا ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے دفاع بھی فراہم کرےگا۔رپورٹ کے مطابق اسی طرح، ایچ کیو-19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائےگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پیش رفت کے بعد شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا جب کہ دیگر دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ دنوں حکومت نے اپنی بڑی سفارتی کامیابیوں میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیاروں سمیت دیگر ڈیفنس سسٹم کی پیشکش کو بھی بیان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے، روبی انعم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق
پڑھیں:
شمشال ہنزہ میں اپینڈیسائٹس کی وبا مکمل طور پر قابو میں ہے، محکمہ صحت
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے شمشال میں اپینڈیسائٹس کے اچانک رپورٹ ہونے والے کیسز مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ کسی بھی مریض میں اپینڈیسائٹس کی کوئی وبائی صورت سامنے نہیں آئی۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ شِمشال میں اپینڈیسائٹس سے متعلق تمام کیسز انفرادی نوعیت کے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ علاقے کی مجموعی صحتِ عامہ کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔ ای پی یو شِمشال کی میڈیکل ٹیمیں 24/7 موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رابطے کے لیے دستیاب ہیں۔ ضروری ادویات، طبی سامان اور ایمبولینس سروس مکمل طور پر فعال ہے۔ مزید برآں، محکمہ صحت کی درخواست پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کی ٹیم نے شِمشال کا دورہ کیا، جہاں پانی اور غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔