چار روز گزرنے کے باوجود اخبار فروش کا سراغ نہ مل سکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت ) چار روز گزر جانے کے باوجود اخبار فروش لاپتہ مغوی کے گھر میں کہرام برپا پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان محمد خان کی قیادت میں ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں سابق اطلاعات سیکرٹری ثاقب علی صدیقی ، دانش عباس، طاہر خاصیخلی ، محمد عباس ، تسلیم مغل ودیگر شامل تھے اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے بتایا کہ اخبار فروش شفیع حیدر کی بازیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ہم نے اخبار فروش کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اخبار فروش کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹیاری: دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-4
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات۔ سیکڑوں افراد ملیریا میں مبتلہ ہوگئے۔ ٹاؤن کمیٹی مٹیاری سمیت محمکہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کیجانب سے شہروں اور دیہاتوں میں گندگی صاف نہ کرانے اور اسپرے نہ کروانے کے باعث ملیریا کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مرد۔ خواتین اور بچے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے بھی خدشات موجود ہیں۔