data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار شہر کا وارڈ نمبر 9 گوٹھ فوٹو ماچھی کی خواتین مرد اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ گزشتہ 20 سالوںسے ہمارے وارڈ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ہمارا محلہ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے گزشتہ 20 سالوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رقم کہاں جارہی ہے انتظامیہ جواب دے مظاہرین کا طالبہ.

تفصیلات کے مطابق. تلہار سول اسپتال کے سامنے شہر کی ماچھی برادری کا قدیم گاؤں آباد ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اب شہر کا حصہ بن چکا ہے اور اسے وارڈ نمبر 9 بنادیا گیا ہے شہر کا حصہ بنانے اور وارڈ کا درجہ دے کراس گاؤں سے ہر سال مقامی سیاسی جماعت سینکڑوں ووٹ تو حاصل کرتی ہے لیکن گزشتہ 20 سالوں میں اس گاؤں کی تقدیر کبھی نہیں بدلی آج بھی یہ فوٹو ماچھی گاؤں واٹرسپلائی ، اسکول، پکی گلیوں، اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید قسم کی مایوسی نظر آتی ہے گزشتہ روز گاؤں فوٹو ماچھی کی خواتین ومرد جن میں مسمات روزینہ ، امیرزادی، منظور علی، محبوب سولنگی، سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں فوٹو ماچھی کے رہائشیوں نے ہمیشہ ہی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروایا ہے پر اس کے باوجود پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ سے ہی ہمیں نظرانداز کیاہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) بشیرآباد تعلقہ پنوعاقل ضلع سکھر کے رہائشی میربر برادری سے تعلق رکھنے والے ڈھولن میربر کا مختار کاراور تپیدار کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • چیئرمین ٹائون کمیٹی تلہاروعملے کیخلاف شہریوں کی پوسٹیں شیئر
  • سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی