data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران صوبوں اورسپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبے کے لئے 253230 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 1590 ملین روپے ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7641 ملین روپے،سندھ میں ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی اسکیموں کے لئے 66282ملین روپے ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے 545 ملین روپے ، پی ڈبلیو ڈی کے تحت خیبر پختونخوا کے لئے 2063 ملین روپے ، بلوچستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے لئے 24492 ملین روپے ، بلوچستان میں پی ڈبلیو ڈی کے تحت اسکیموں کے لئے 4760 ملین روپے ، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 65444ملین روپے ، اسپیشل ایریاز میں آزاد جموں و کشمیر میں جاری اسکیموں کے لئے 45000ملین روپے، گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 37000ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری ترقیاتی ملین روپے

پڑھیں:

محکمہ ہاؤسنگ کا سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں سے متعلق بڑا فیصلہ

سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ نے عوام کو سہولیات سے بھرپور اور قابلِ خرید رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مربوط قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

صوبہ بھر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور لیگل فریم ورکس کو یکساں کیا جائے گا۔سرکاری اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سستے اور قابلِ خرید گھروں کی فراہمی کو لازم بنایا جائے گا۔تمام ہاؤسنگ اسکیموں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے منصوبوں میں ایک مخصوص فیصد علاقہ سستے گھروں کے لیے مختص کریں۔سستے گھروں کو ضروری سہولیات کے قریب اور رہنے کے قابل بنایا جائے گا۔سماجی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین تیار کیے جائیں گے تاکہ ہر طبقے کو رہائشی سہولت مل سکے۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا (RUDA)، پھاٹا (PHATA) اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہو گا۔قوانین پر عملدرآمد سے قبل مکمل قانونی تیاری اور مشاورت کی جائے گی۔

 

 

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فیکشن جاری
  • کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • محکمہ ہاؤسنگ کا سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں سے متعلق بڑا فیصلہ
  • سی پیک توانائی منصوبوں کے بقایاجات 423 ارب تک محدود
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ