کوٹری سائٹ ایریاکی بیوہ کابھابھی پر گھرپر حملے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوٹری سائٹ ایریا خدا کی بستی نمبرایک کی رہائشی مسماۃ قصیرہ اعجاز بیوہ غلام شبیر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 14روز قبل 28مئی 2025ء کی رات تقریبا 3بجے کے قریب پنجاب کے ضلع بہاولپور کے چک نمبر 169مراد اور چک نمبر 97فتح چشتیاں سے تعلق رکھنے والی میری سابقہ بھابھی سعدیہ ناصر زوجہ محمد صغیر موچی نے اپنے شوہر صغیر موچی، محمد سفیان، عمران اور ادیبہ زوجہ عمران سرور کے ہمراہ مسلح ہو کر میرے گھر پر دھاوا بولا اور میرے 18 سالہ نوجوان بیٹے حماد کو زبردستی اغوا ء کر کے لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کوٹری پولیس دوسرے صوبے میں کارروائی کے لیے اجازت نہ ملنے کا جواز بتا کر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ قصیرہ اعجاز نے مزید بتایا کہ ان کی سابقہ بھابھی ان کی جائیداد میں آئی ہوئی 2.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔