پشاور میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور ممکنہ آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کراچی ایک بار پھر زلزلے سے لرزاٹھا،مرکز ملیر ، 10 کلو میٹر گہرائی

کراچی قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قائد آباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقے شامل ہیں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری رات گئے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر، مرکز ملیر تھا۔
مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے کا امکان ، این ڈی ایم اے

متعلقہ مضامین

  • تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • کوئٹہ: زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ
  • کراچی ایک بار پھر زلزلے سے لرزاٹھا،مرکز ملیر ، 10 کلو میٹر گہرائی
  • کراچی میں پھر زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ
  • پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
  • پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • پشاور اور گردونواح میں زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
  • بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ