UrduPoint:
2025-11-02@16:56:53 GMT

لاس اینجلس میں کرفیو جبکہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے شروع

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

لاس اینجلس میں کرفیو جبکہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے شہر کے مرکزی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر عمل شروع ہو گیا ہے، تاہم علاقے میں اب بھی بہت سے مظاہرین موجود ہیں۔

تارکین وطن کی حراست کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا اور شہر کے پولیس افسران کو گھوڑے پر سوار ہو کر مظاہرین کو منتشر کرتے دیکھا گیا۔

کیرن باس نے نامہ نگاروں کو بتایا، "میں نے مقامی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور لاس اینجلس سٹی میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔"

ایکس پر ایک پوسٹ میں باس نے کہا کہ کرفیو کا اعلان "برے افراد کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، جو امریکی صدر کی جانب سے افراتفری میں اضافے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

"

لاس اینجلس میں مظاہرین پر قابو پانے کے لیے میرینز تعینات

انہوں نے متنبہ کیا کہ "قانون نافذ کرنے والے حکام کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کریں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔"

دیگر امریکی شہروں میں مظاہرے شروع

اس دوران نیویارک اور شکاگو میں بھی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نیویارک کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو نیویارک میں ہونے والے احتجاج کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرے عموماً پر پرامن رہے۔ چند ہزار مظاہرین نے مین ہیٹن میں مظاہرے کیے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہاں "پہنچنے پر پولیس افسران نے کئی افراد کو سڑک پر بیٹھے ہوئے دیکھا، جو گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک رہے تھے۔

مظاہرین کو متعدد بار زبانی طور پر سڑک کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی، جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ نتیجتاﹰ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔"

امریکی نیشنل گارڈ کیا ہے؟

ٹرمپ کا 'غیر ملکی دشمن' سے لڑنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک تقریر کے دوران لاس اینجلس میں امیگریشن کے نفاذ کے خلاف مظاہرین کو "جانور" اور "غیر ملکی دشمن" قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "ہم کسی امریکی شہر پر کسی غیر ملکی دشمن کے ذریعے حملہ کرنے اور اسے فتح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

ایک اور تقریر میں ٹرمپ نے مظاہرین کی مذمت کی اور اپنے دعووں دہرایا کہ سن 2020 کے صدارتی انتخابات، جو وہ جو بائیڈن سے ہارے تھے، دھاندلی کی گئی تھی۔

امریکی صدر نے کہا، "آپ کیلیفورنیا میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ امن، امن عامہ اور قومی خودمختاری پر ایک مکمل حملہ ہے، جو ہمارے ملک پر غیر ملکی حملے کو جاری رکھنے کے مقصد سے غیر ملکی پرچم اٹھائے ہوئے فسادیوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں مظاہرے اور بدامنی جاری

انہوں نے کہا کہ "ہم لاس اینجلس کو آزاد کرائیں گے اور اسے دوبارہ آزاد، صاف اور محفوظ بنائیں گے۔"

جمہوریت 'حملے کی زد میں'، کیلیفورنیا کے گورنر

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے لاس اینجلس کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے فیصلے پر ایک بار پھر سے سخت تنقید کی۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں لاس اینجلس کی صورت حال کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔

نیوزوم نے کہا، "اس ڈھٹائی سے طاقت کے غلط استعمال نے ایک ایسی آتش گیر صورت حال کو ہوا دی ہے، جس سے ہمارے لوگوں، ہمارے افسران اور نیشنل گارڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا۔"

نیوزوم نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے جمہوریت کو "ہماری آنکھوں کے سامنے حملے کی زد میں کر دیا ہے۔

"

ان کا مزید کہنا تھا، "یہ ہم سب کے بارے میں ہے، یہ آپ کے بارے میں ہے۔ کیلیفورنیا اس کا پہلا نشانہ ہو سکتا ہے لیکن واضح ہے کہ یہ یہیں ختم ہونے والا نہیں ہے، بلکہ آگے دوسری ریاستیں بھی ہیں اور پھر اس کے بعد جمہوریت ہے۔"

لاس اینجلس: تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، مظاہرے، جھڑپیں، نیشنل گارڈ کی تعیناتی

تارکین وطن کے خلاف چھاپے روکنے کی اپیل

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ٹرمپ تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کے لیے چھاپے کی کارروائی روک دیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں ان خاندانوں کے بارے میں سوچتی ہوں، جو کام پر جانے اور اسکول جانے سے ڈرتے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گروسری اسٹور کے شیلف کے خالی ہونے کے بارے میں سنا ہے، کیونکہ لوگ شیلفوں کو بھرنے کے لیے کام پر نہیں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہمیں اس شراکت کو دیکھنا چاہیے، جو تارکین وطن کی آبادی کے ذریعے ہماری مقامی معیشت میں ہوتی ہے۔ جب آپ تارکین وطن کو خوفزدہ کرتے ہیں اور وہ کام پر نہیں آنا چاہتے، تو آپ ہماری مقامی معیشت کے دل پر ضرب لگا رہے ہوتے ہیں۔"

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاس اینجلس میں کیلیفورنیا کے انہوں نے کہا کے بارے میں امریکی صدر تارکین وطن نیشنل گارڈ نیوزوم نے نے کہا کہ افراد کو غیر ملکی کے خلاف کیا گیا کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی

اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔

راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ  چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق  سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • تنزانیا: انتخابات میں خاتون صدر کامیاب‘ملک گیر پرتشدد مظاہرے
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • تنزانیہ میں صدارتی انتخابات کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
  • شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ
  • امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے: ایرانی وزیرخارجہ
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت