ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔
علیمہ خان نے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی۔ آج ججز کی بے انصافی کی وجہ سے ان کے بچے اپنے نام بدلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ججز میں جرات نہیں کہ یہ کیس سن لیں۔ ہمیں صرف ایک تاریخ لینے کے لیے ڈھائی گھنٹے بیٹھنا پڑا اور بالآخر ہمیں 26 جون کی تاریخ دی گئی۔ عدلیہ کا تماشہ بنادیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس کہتے ہیں ہم بہت مصروف ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کس کی ذمہ داری ہے؟
انہوں نے سخت لہجے میں کہا، “خبردار! آئندہ کسی نے کہا کہ خوشخبری سنا دی ہے۔ میں نام لے کر بتاؤں گی اگر کسی نے ایسی بات کی۔ ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب وہ عالمی سطح پر اپنی آواز اٹھائیں گی۔ “ہم جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی کا تماشہ نہ لگایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، پارٹی کے چیئرمین وہی ہیں اور جو بھی ان کے لیے احتجاج کرے گا، ہم اُس کے ساتھ ہیں۔
علیمہ خان نے امریکی نظامِ انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “کیلیفورنیا میں احتجاج ہوا، لیکن کسی نے گولی نہیں چلائی۔ امریکہ میں شہریوں کے حقوق ہیں، یہاں کیوں نہیں؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ “اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں اور عدالتی رویے پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا، معاشی استحکام کا سفر ایک معجزہ ہے : وزیرِاعظم احسن اقبال کا ہرجانہ دعویٰ، مراد سعید کے وکلاء غیر حاضر، عدالت کا نئی تاریخ کا حکم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی نئی تاریخ سامنے آگئی ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے انہوں نے کے ساتھ کہا کہ کے لیے سن لیں
پڑھیں:
اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی، اپنا مقصد حاصل کرینگے، نیتن یاہو
غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے اور حماس کو تباہ کرکے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔ غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے اور حماس کو تباہ کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو شکست دینے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے جنگ وسیع کرنے کے ساتھ مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ہم جو بھی راستہ اختیار کریں، ہمیں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔