بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بدھ کے روز  راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور میں چین۔سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ راماتوف سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے، ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے تحت رابطے، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ حسین افشین سے ملاقات کے دوران ڈنگ شو ئےشیانگ نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ مل کر چین۔ایران جامع تعاون پلان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مزید مواقع  تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیلٹ اینڈ روڈ کرنے کے لیے تعاون کو کے ساتھ

پڑھیں:

صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال

ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے وڑن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے انتظام کے حوالے سے اس طرح کا نقطہ نظر پاکستان کے لیے قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق نظام تیار کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور چین کے پاکستان مین سفیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونی فوجی مداخلت ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں‘چینی وزیر دفاع
  • دنیا میں اب تک بنائے گئے تمام گانے اسٹور کرنیوالی کیسٹ تیار
  • صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے، سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار