کوٹ ادو، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس، علماء کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کانفرنس سے قاری تقی رضا گیلانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ادارہ الباقر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول ڈاکٹر جاوید حسین شیرازی، مجلس علمائے امامیہ کے مدیر و مسئول و ڈپٹی سیکرٹری خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا ضیغم عباس، ادارہ الباقر کے مسئول فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام مبلغین امامیہ جنوبی پنجاب ریجن کا علاقائی اجتماع بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کوٹ ادو کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، راجن پور، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یارخان سے مبلغین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے قاری تقی رضا گیلانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ادارہ الباقر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول ڈاکٹر جاوید حسین شیرازی، مجلس علمائے امامیہ کے مدیر و مسئول و ڈپٹی سیکرٹری خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا ضیغم عباس، ادارہ الباقر کے مسئول فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب کے اسپتالوں میں سہولیات کا قفدان، 2 سال میں 270 نومولود جاں بحق
لاہور:پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔
پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتیں بڑھیں۔
روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات اور ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے ہسپتالوں و دیگر کی تعداد 4572 ہے ، دوسری جانب لاہور میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے اسپتالوں و دیگر کی تعداد 136 ہے۔