عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )عیدالاضحی کے موقع پرسی ڈی اے ملازمین کی طرف سے آلائشوں کی منتقلی اورشہرکی صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ان کے اعزاز میں کنونشن سنٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی،چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرپلاننگ ڈاکٹرخالدحفیظ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگرافسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،
اس موقع پر سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہمیشہ کی طرح سی ڈی اے ملازمین نے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اعلی مثال قائم کی جسکی تعریف شہر کے ہر مکتبہ فکرکے لوگوں نے کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہااوریقینا یہ دن رات محنت کشوں کے کام کی وجہ سے ممکن ہوا،اس موقع پر انھوں نے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اورچیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاواسے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو انکی اعلی کارکردگی پرایک ایک بنیادی تنخواہ اور ٹھیکیدارکے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو پندرہ ہزارروپے بطوراعزازیہ دیا جائے
وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے نے مطالبہ منظورکرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور ٹھیکیدارکے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو پندرہ ہزارروپے بطوراعزازیہ دینے کا اعلان کیا جس سے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور انھوں نے حوصلہ افزائی کرنے پرانتظامیہ کاشکر یہ ا دا کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو پاکستان اہم ترین شراکت دار،تعلقات بھارت سے مشروط نہیں ہیں،امریکی فوجی سربراہ ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ، بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ بجٹ میں ریلیف؛ کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سی ڈی اے
پڑھیں:
وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دے دی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کے لیے نئی پالیسی پر بریفنگ دی، جبکہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر وزیرِ داخلہ نے تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر جلد از جلد عملی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں سیکیورٹی نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
وزیرداخلہ کا ہیڈ کوارٹرز ایف سی نارتھ بلوچستان کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ کے پہنچنے پر ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے وزیر داخلہ کا افسران سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی ایف سی نے وزیر داخلہ کو فورس کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے قیامِ امن کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ایک مایہ ناز فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں مثالی کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ”فتنہ الہند“ کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اس فورس نے تاریخ رقم کی ہے۔
Post Views: 7