آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کا اعلان: کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں نہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے کسی کھلاڑی کو ٹاپ 10 میں جگہ نہ مل سکی۔ یہ صورتحال پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے خاصی مایوس کن ثابت ہوئی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت ہی کے تلک ورما ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ سوریا کمار یادو کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا ہوا ہے اور وہ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم اس وقت 12ویں اور محمد رضوان 13ویں نمبر پر موجود ہیں، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہے۔
بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے ورون چکرورتی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ حارث رؤف اور عباس آفریدی ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب 19ویں اور 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، اور ان کا نمبر بھی مستحکم ہے۔
رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ایک لمحہ فکریہ ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کے لیے گرین شرٹس کو مزید محنت، حکمت عملی اور تسلسل کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی بی اے سکھر: ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر: آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نےایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔
وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔
نتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے۔کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔شرقی کراچی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنتِ سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
124امیدوارُ ٹاپ 10 میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔