پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار پر ٹیکس کی نئی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیئر ٹیکس رجیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا، لیکن اگر پاکستانی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرے تو اسے ٹیکس دینا ہوتا ہے۔
کنول چیمہ کے مطابق اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.
انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانا غلط ہے، بار بار پالیسیز تبدیل کرنے سے ملک کا امیج خراب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پلیٹ فارمز چلانے کے لیے ڈالرز میں ادائیگیاں کرتے ہیں، ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم اپنے ڈالرز ان ادائیگیوں میں استعمال کریں۔
کنول چیمہ نے کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمنٹیرینز آئی ٹی سیکٹر کی سمجھ نہیں رکھتے، دنیا آئی ٹی کی طرف جا رہی ہے جبکہ ہمارے یہاں اس پر بلاوجہ ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ٹی
پڑھیں:
ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ لیدر ورلڈ، پیرس، کا اختتام، پاکستانی ٹیکسٹائل کی پذیرائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ اور لیدر ورلڈ پیرس 2025، پیرس، لی بورجے ایگزیبیشن سینٹر میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ نمائش ایک ایسا مرکز رہی جس نے نہ صرف تخلیق کاروں اور مینوفیکچررز کو ایک ہی چھت تلے جمع کیا، بلکہ اس کے ذریعے عالمی سطح پر مضبوط بزنس روابط قائم کرنے میں بھی مدد کی۔ موسم خزاں کے ایڈیشن میں کپڑوں کے نمایاں کاریگروں نے ٹیکس ورلڈ اور اپیرل سورسنگ پیرس میں اپنی شرکت سے نمایاں کردار ادا کیا، جس نے دنیا بھر کے بڑے ٹیکسٹائل سورسنگ ریجنز کا جامع تعارف پیش کیا۔ اس نمائش کے اہم شریک ممالک میں پاکستان سمیت چین، ترکیہ، بھارت، کوریا، تائیوان اور بنگلہ دیش شامل تھے۔پاکستان کی 23 کمپنیوں نے اپنی منفرد حکمتِ عملی، ٹیکسٹائل ڈیزائنز، سورسنگ کی صلاحیت اور نت نئے خیالات کے ساتھ عالمی مارکیٹ پر بھرپور اثر ڈالا۔ پاکستان کی نمایاں شرکت نے ٹیکسٹائل، ملبوسات اور پائیدار مصنوعات کی ایک وسیع رینج کو اجاگر کیا، جو ہنرمندی اور جدت کی عکاسی کرتا ہے۔ سی ای او ، شریک بانی زی کے انٹرنیشنل زوہیب خالد، نے کہاکہ یہ نمائش ہمارے لیے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے رابطے قائم کرنے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔ ہم پْر اعتماد ہیں کہ یہ روابط نتیجہ خیز شراکت داریوں میں بدلیں گے۔ہیڈ آف مارکیٹنگ ایجیلیٹی ٹیکسٹائلز احمد حسن نے کہاکہ نمائش کے پہلے ہی دن سے ہماری مصنوعات کو مثبت ردعمل ملا، ہمارے منفرد ڈیزائنز نے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ حاصل کی، جس سے ہمیں نئے تعلقات بنانے اور اپنی مارکیٹ کی رسائی کو وسیع کرنے میں مدد ملی۔