امریکہ میں مبینہ حملے کا منصوبہ، پاکستانی شخص کینیڈا سے امریکہ کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد شاہزیب نامی اس 20 سالہ ملزم کو گزشتہ برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کریمنل کمپلینٹ کے مطابق شاہزیب نے نیویارک جا کر بروکلین میں واقع یہودیوں کے مرکز میں فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گرد گروپ داعش کی حمایت میں یہ فائرنگ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کو دو سال مکمل ہونے کے دن کی جانا تھی۔
امریکہ: انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار
امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار
امریکی اٹارنی جے کلیٹون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’’اس شخص نے آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) کی حمایت میں، خودکار ہتھیار استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو مارا جا سکے۔
(جاری ہے)
‘‘امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہزیب نے اپنے ان منصوبوں کے بارے میں ایک ایسے شخص کو آگاہ کیا جو اصل میں قانون نافذ کرنے والا ایک اہلکار تھا اور جو اپنی شناخت خفیہ رکھے ہوئے تھا۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے حکام نے اس شخص کو اورمزٹاؤن نامی علاقے سے حراست میں لیا، جو امریکی سرحد سے محض 19 کلومیٹر دور ہے۔
شاہزیب پر عائد کیے گئے باقاعدہ الزامات میں دہشت گرد قرار دی گئی ایک غیر ملکی تنظیم کو وسائل اور مادی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردانہ عمل کرنے کی کوشش شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اگر اس شخص کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ادارت: امتیاز احمد
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی خاتون مسافر کے ساتھ اجتماعی زیادتی
پنجاب کے ضلع پاک پتن کے علاقے عارف والا میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کی رہائشی خاتون گزشتہ روز نجی کمپنی کی بس سے عارف والا پہنچی تو اڈے پر اُسے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
خاتون کے مطابق بس اڈے پر پہنچی تو تمام مسافر اتر گئے تھے اور میں اپنے سامان کے انتظار میں تھی اسی دوران ڈرائیور اور کنڈیکٹر قریب میں کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون مسافر سے بس عملہ کی مُبینہ زی اد تی#ExpressNews #BreakingNews #Arifwala #Bus #Woman #SadNews #Pakpattan #DPO #Police #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/2JME796TGd
— Express News (@ExpressNewsPK) July 26, 2025خاتون کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب پیش آیا، پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلیے خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی میں ملوث ڈرائیور اورکنڈیکٹر کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ ایس ایس پی سے رپورٹ بھی طلب کرلیا ہے۔