انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم جون 2023 کے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے جو حادثے کے بعد لیبیا سے فرار ہو کر مصر میں روپوش ہوگیا تھا۔
ملزم نے منڈی بہاءالدین کے گاؤں ہیلاں سے تارکین وطن کو یونان بھیجا تھا اور فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔