ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ فائنل، عثمان خواجہ کا بدترین ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
LORDS:
آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔
لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی ابتدائی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 46 رنز 3 اہم وکٹیں گرگئیں۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی ٹیم کو بڑی حد تک بچالیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 146 کے اسکور تک پہنچایا۔
اوپنرز عثمان خواجہ اور مارنوس لیبوشانے کی شراکت میں 12 رنز بنے تھے اور عثمانہ خواجہ 19 گیندوں پر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔
میچ کے ساتویں اوور کی تیسری پر گیند پر جب عثمان خواجہ 20 ویں گیند کا سامنا کر رہے تھے تو جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بولر کگیسو رابادا نے بیڈنگھم کے ہاتھوں کیچ کرایا اور صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے اس بدترین ریکارڈ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جہاں انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بغیر کوئی رنز بنائے طویل اننگز کھیلنے کا ریکارڈ سابق اوپنر ڈیوڈ وارنز کے پاس ہے، جنہوں نے بغیر کوئی رن بنائے 22 گیندوں کا سامنا کیا تھا اور چلتے بنے تھے۔
دوسرے نمبر شان مارش ہیں، جو 21 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، 20 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود صفر پر عثمان خواجہ سے پہلے سیمی جونز بھی آؤٹ ہوچکے ہیں اور یوں 20 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ عثمان خواجہ نے مشترکہ طور پر حاصل کرلیا ہے۔
آسٹریلیا نے بیو ویبسٹر کے 72 اور اسٹیو اسمتھ کے 66 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 212 کا مجموعہ ترتیب دیا۔
خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ بدترین ریکارڈ عثمان خواجہ کا سامنا
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز