لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔
(جاری ہے)
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔