پنجاب حکومت نےبجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شاہراہ بابوسر پر مواصلاتی نظام بحال، 8 مقامات سے سیلابی ملبہ ہٹا دیا گیا
شاہراہ بابوسر پر ایس سی او کے تعاون سے مواصلاتی نظام بحال کر دیا گیا۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شاہراہ بابوسر پر 8 مقامات سے سیلابی ملبہ ہٹا کر کھومل کے مقام تک سڑک بحال کر دی گئی۔گانچھے میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، 49 گھر تباہ ہوئے ہیں، شاہراہ بابوسر پر اب تک صرف 2 لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق امید ہے شاہراہ بابوسر پر لاپتہ افراد کی تعداد بہت کم نکلے گی، اگلے 72 گھنٹے تک شاہراہ بابوسر کو بحال کرنے کی امید ہے۔بلتستان، گلگت اور دیامر میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے زیادہ تر سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں، انتظامیہ، ٹورسٹ پولیس، عوام اور افواج پاکستان شامل ہیں۔