صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے جائزہ اجلاس میں عید الاضحی پر خصوصی ڈیوٹی اور ریسکیو کی کارکردگی و ترقیاتی اہداف پر صوبائی وزیرصحت کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ایئر ایمبولینس سروس اب تک 166 شدید علیل لوگوں کو دور دراز علاقوں سے بہتر علاج کیلئے منتقل کر چکی ہے۔
موٹر وے ایمبولینس سروس اور ائیر ایمبولینس سروس حکومت پنجاب کے رواں سال کے بہترین اور تاریخی فلاحی پراجیکٹ ہیں۔اضلاع اور تحصیل کے بعد 31 نئے ٹاؤنز میں ریسکیو سروسز شروع کی جائے گی۔(جاری ہے)
39 نئی تحصیلوں میں ایمبولینس سروس کے بعد فائر سروس شروع کی جارہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عید تعطیلات کے دوران عوم کو 24 گھنٹے ریسکیو سروسز کی فراہمی قابل ستائش ہے۔
اگلے سال بھکر میں ائیر سٹرپ کی تعمیر کے بعد ائیر ایمبولینس آپریشن بھکر سے بھی ہوسکے گا۔ اگلے سال ریسکیو انٹرن پروگرام پنجاب بھر میں گیم چینجر ہوگا۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر کریں گے۔ حکومت پنجاب بہت جلد ریسکیو 1122 کے تمام اسٹیشنز کو سولرآئزڈ کر دے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سب سے زیادہ ایمرجنسیز 3090 لاہور، 1889 فیصل اباد، 1490 ملتان اور 1396 بہاولپور اور 22960 باقی اضلاع میں رپورٹ ہوئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز ایمبولینس سروس ایمرجنسی سروس نے کہاکہ
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کا رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح
دورِ نایاب :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،سیکرٹری،ہاوسنگ نور الامین مینگل ، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد،چیئرپرسن رنگ روڈ فیصل فرید سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور کے فورسٹ کور کو بڑھانے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،جو پودا بھی لگایا اس کو جیو ٹیگ کیا اور مانیٹرنگ کی،فورسٹ کنٹرول فورس کو لانچ کیا جائے گا،یہ پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، ہم نے تمام دیلی ویجرز کی سیلری کو ڈیجیٹلائز کر دیا.
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے