وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا یہ کیوں نہیں بتاتا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنخواہ نہیں لیتیں۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہیں بڑھنے پر تنقید کرنے والے پہلے یہ دیکھیں کہ تنخواہ میں اضافہ کتنے سال بعد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے منفی باتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، میڈیا یہ کیوں نہیں بتاتا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب