سات ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا،وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سات ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا،وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا ہے، ہم نے برآمدات پر مبنی معیشت کو ترجیح دینی ہے 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا گیا ہے، ایسی اصلاحات 30 سال میں پہلی بار کی گئیں، ۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے، جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں، اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے وہ مسابقت کے قابل ہوں گے اور زیادہ برآمدات کرسکیں گے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ یہ پہلے سال کے اعداد وشمار ہیں، آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر 4 فیصد کمی کی جائے گی، اس طرح کی اصلاحات گزشتہ 30سال میں نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ اسٹرکچرل ریفارم کے حوالے سے بہت بڑا قدم ہے اور ہم اسے مزید آگے لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقےکو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم مالی گنجائش کے حساب سے ہی آگے جاسکتے ہیں، یہ سفر کی سمت کا تعین کرتا ہے کہ ہم تنخواہ دار طبقے کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں، ہائر کلاس سمیت تنخواہ دار طبقے کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم مڈسائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے ہیں اور ان کے سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے چاہے وہ 0.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: صحافی واک آؤٹ کر گئے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ’بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو‘، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت آج نہیں ہوسکے گی،وجہ سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ہزار ٹیرف لائنز میں تنخواہ دار طبقے کو
پڑھیں:
چین میں صرف ایک دن میں سال بھر کی بارش برس گئی؛ 19 ہزار افراد کا انخلا
چین کے صنعتی شہر باوڈنگ میں ایک ہی دن کے اندر تقریباً پورے سال کے برابر بارش ہونے کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی.
چینی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع یی میں 448.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کے سالانہ اوسط 500 ملی میٹر کے قریب ہے۔
محکمہ موسمیات نے موجودہ بارش کو 2023 کے طاقتور طوفان کے برابر قرار دیا، جس میں بیجنگ میں 140 سالہ ریکارڈ توڑنے والی بارشیں ہوئی تھیں۔
اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شہر کے چار اضلاع میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
خبردار کیا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح تک شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کا باعث بن سکتی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
شدید بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی معطل، سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے جب کہ بعض دیہاتوں میں مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہوگئے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث 6 ہزار سے زائد خاندانوں کے تقریباً 14 ہزار 453 افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
اگرچہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن باوڈنگ کے ژوؤژو علاقے میں کئی سڑکوں اور پلوں تک رسائی منقطع ہو چکی ہے۔
دارالحکومت بیجنگ جو باوڈنگ سے صرف 160 کلومیٹر دور ہے خود بھی خطرے کی زد میں ہے۔
ادھر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، کمبل، ایمرجنسی کٹس اور دیگر 23 ہزار اشیاء روانہ کر دی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شمالی چین میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت سے ہے، جس کے نتیجے میں زرعی شعبہ، بنیادی ڈھانچہ اور شہری آبادیاں سب شدید متاثر ہو رہے ہیں۔