پی آئی اے اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ائیرلائن کے درمیان اہم معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلیٰ حکام موجود رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ائیر کراچی
پڑھیں:
کراچی، قائدآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد میں قائدآباد کے علاقے میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت میر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قائدآباد پولیس کے مطابق ملزم میر علی کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔