شہید غزہ خلیل احمد کھوکھر کا مشن جاری رہے گا‘ کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنری (جسارت نیوز )امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ شہید غزہ خلیل احمد کھوکھر کا اقامت دین کی جدوجہد اور انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ وہ جماعت اسلامی کے محنتی و مخلص رہنما تھے ان کی دعوتی و تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ روڈ کنری میں گزشتہ دنوں حادثے میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے امیر خلیل احمد کھوکھر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسے سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن،جنرل سیکرٹری محمد
یوسف ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی ، سہیل احمد شارق، مقامی امیر جاوید بھٹی اور کونسلر محمد طلحہٰ کھوکھر نے بھی خطاب کیاجبکہ شہر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت ضلع بھر سے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ امیر صوبہ نے کہاکہ کنری شہیدوں اور غازیوں کا شہر ہے، مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامت دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، ضلع بھر کے گاؤں گوٹھوں تک دین کی دعوت اور بلا تفریق عوام کی خدمت کی،ان کی دعوت اور نظریہ زندہ رہے گا۔ان شاء اللہ ان کے بھائی، بیٹے، بھتیجے اور کارکنان جماعت ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان کی وفات نہ صرف کنری شہر ضلع عمرکوٹ بلکہ پوری تحریک کا نا قابل تلافی نقصان ہے۔دریں اثنا امیر صوبہ کاشف شیخ نے نبی سر تھر پہنچ کر حادثے میں زخمی رہنما قربان گشکوری کی عیادت، حادثے کا شکار اقلیتی کارکن کھبو بھیل کے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔ امیر صوبہ نے اعجاز احمد ملک کو عبوری امیر ضلع عمرکوٹ مقرر کیا ہے جس نے مقامی مسجد میں منعقدہ کارکنان کے اجتماع میں اپنی ذمے داری کا حلف اٹھا کر کام شروع کردیا ہے۔
عمرکوٹ: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کنری میں شہید غزہ خلیل احمد کھوکھر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔