وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی ۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔