ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے 'منرلز کمپلیکس' قائم کر دیا گیا ، 'انفال گروپ' کے تحت 'منرلز کمپلیکس' کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے  150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.

9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل سیکٹر کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گا، سرمایہ کاری کی یہ کامیابی ملک کی صنعتی ترقی اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرے گی۔سی ای او انفال سیمنٹ لمیٹڈ، زاہد ندیم نے کہا کہ "انفال سیمنٹ لمیٹڈ" کو  'راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس' حاصل کرنے میں ایس آئی ایف  سی کی بھرپور معاونت قابلِ تحسین ہے، یہ منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی منرلز کمپلیکس

پڑھیں:

نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔

سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA)خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ضامن
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس