وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر بلآخرخاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بالآخر اپنے مجسمے پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وسیم اکرم نے چیتے کے مجسمے کے ساتھ اپنے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا، “میرا مجسمہ تو یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب میرے مجسمے پر کافی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن میرے نزدیک اصل اہمیت خیال یا تصور کی ہوتی ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ مجسمہ بنانے والے فنکار کو اس کی کاوش پر سراہنا چاہیے، اور اس عمل میں شریک تمام افراد مکمل تعریف کے مستحق ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے
پڑھیں:
چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی این ویڈیا کی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا۔ برطانوی جریدے کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی بائٹ ڈانس اور علی بابا سمیت دیگر کمپنیوں کو امریکی کمپنی سے چپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکی کمپنی این ویڈیا کی تمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپس کی خریداری اور آرڈرز بھی منسوخ کر دیں۔