کینیڈا کے شہر برنابی نے چینی نژاد افراد کے خلاف تاریخی امتیازی سلوک پر سرکاری معافی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کینیڈا کے شہر برنابی نے چینی نژاد افراد کے خلاف تاریخی امتیازی سلوک پر سرکاری معافی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر برنابی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر نے اس سال 15 نومبر کو تاریخی طور پر چینی نژاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک پر سرکاری معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برنابی کی انتظامیہ نے کہا کہ 1892 سے 1947 تک، برنابی حکومت کی طرف سے شہر میں رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے والے چینی نژاد افراد کے لیے بنائی گئی پالیسیاں اور طریقہ کار امتیازی تھے، جنہوں نے چینی نژاد افراد کے حقوق اور مواقع کو شدید طور پر محدود کر دیا۔ شہر کے میئر اور سٹی کونسل سرکاری طور پر معافی مانگیں گے اور مصالحت کے اقدامات کرنے کا وعدہ کریں گے تاکہ تاریخی امتیاز کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
انیسویں صدی کے آخر میں، بڑی تعداد میں چینی مزدوروں نے کینیڈین پیسیفک ریلوے کی تعمیر میں حصہ لیا۔ لیکن 1885 میں ریلوے کی تکمیل کے بعد، کینیڈا کی حکومت نے “ہیڈ ٹیکس” کی شکل میں بھاری محصولات عائد کر کے چینی باشندوں کے داخلے اور آبادکاری کو محدود کر دیا۔ 1923 میں، کینیڈا نے ایک نیا قانون نافذ کیا جس نے چینی باشندوں کے داخلے اور شہریت حاصل کرنے پر مکمل پابندی لگا دی، جو 1947 تک برقرار رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ بننے لگے ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر چین امریکہ اقتصادی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی ہیں، چینی نائب وزیر اعظم چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت اصولی طور پر ایک فریم ورک پر پہنچ گئی افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، چینی صدر چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے چینی کے لیے کر دیا
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا عاشورہ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان
—فائل فوٹووفاقی حکومت نے عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہو گا۔