بلاول بھٹو کا بھارتی مسافر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ احمد آباد کے نزدیک پیش آنے والے ہوائی حادثے کی دلخراش خبر نے دل کو افسردہ کر دیا ہے، ایئر انڈیا کی وہ پرواز جو تقریباً 240 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
یاد رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری سوار تھے، جب کہ مسافروں میں 11 بچے بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔