ایوان بالاء میں مشیروں اورکنسلٹنٹس کی بڑھتی تعداد پرسینیٹرزمیں تشویش کی لہردوڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ایوان بالاء میں مشیروں اور کنسلٹنٹس کی بڑھتی تعدادپر سینیٹرز میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے اور سینیٹردینیش کمار نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تعدادکی تفصیلات مانگ لی ہیں۔سینیٹر دینیش کمار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام خط میں یوسف رضا گیلانی سے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کی ذمہ داریاں مشیروں کو تفویض کردی گئیں،سینیٹ کے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تعداد کتنی ہی تفصیلات دی جائیں۔خط میںکہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں سینیٹ کے بیرون ممالک دوروں کی مکمل تفصیلات دی جائیں،سینیٹ کے بیرون ممالک دوروں میں شفافیت نہ ہونے پر سینیٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔خط کے متن کے مطابق تاثر ہے کہ دوروں میں سینیٹرز کے بجائے مشیروں کو اہم کردار دیا جاتا ہے، مشیر ذاتی تعلقات کے بنا پر بغیر تحقیق اور تجربے کے وفود میں نام شامل کرتے ہیں،سینیٹ میں مشیروں کی تعداد،مراعات،قابلیت،تقرری سمیت تمام تفصیلات دی جائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشیروں کی
پڑھیں:
پنجاب کے اسپتالوں میں سہولیات کا قفدان، 2 سال میں 270 نومولود جاں بحق
لاہور:پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔
پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتیں بڑھیں۔
روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات اور ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے ہسپتالوں و دیگر کی تعداد 4572 ہے ، دوسری جانب لاہور میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے اسپتالوں و دیگر کی تعداد 136 ہے۔