ہالا ،پی ٹی آئی کے تحت6 نئے کینالز بنانے کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہالا(نمائندہ جسارت )دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی کال پر ہالامیں ریلی کاانعقاد، ریلی میں جسقم کی شرکت، دریائے سندھ میں کینال بنانے کے سندھ دشمن منصوبہ کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سندھ پر6 کینال بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی کال پر باب النوح سے درگاہ روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نازش فاطمہ، جسقم کے عبدالرشید ڈیتھو،پی ٹی آئی کے ارشاد مغل مغل دیگر نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما نازش فاطمہ بھٹی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ میں کینال کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے اور اسی سندھ دشمن منصوبہ کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس لیے کینال بننے سے سندھ کی سرسبز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔ ان کاکہناتھاکہ سندھ دشمن عناصر سندھ دھرتی کے خلاف سوداکرنے کی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیاجائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا ڈی جی خان کی حدود میں داخل
دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔
جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔
وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصا ن پہنچا۔
دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔