ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم نسبتاً بہتر ہے، تاہم کچھ علاقوں میں گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔