Jang News:
2025-07-29@15:46:39 GMT

بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر پارٹی رہنماؤں کو بلالیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر پارٹی رہنماؤں کو بلالیا

بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر 4 پارٹی رہنماؤں کو آج طلب کرلیا۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شبلی فراز اور مزمل اسلم کو طلب کیا گیا ہے۔

وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

—فائل فوٹوز

بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے ہدایت کر دی ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی نے عمران کے بیٹوں کی پاکستان آنیکی تصدیق کردی بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ بانی کے بیٹے پاکستان آئینگے‘ گرفتاری کی بات کم ظرفی‘ گنڈاپور

اس حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر نے سلیمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کی تھی۔

علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کے لیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔

سینیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے، وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ سیاسی انتقام سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، ان کی گرفتاری کی بات کرنا انتہائی کم ظرفی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • 5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
  • 9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں‘سلمان اکرم راجہ
  • سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
  • مفتاح اسماعیل  کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان 
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • سندھ پر مسلط حکمران کرپشن میں ڈوبے ہیں: سلمان اکرم
  • غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار پاکستانی شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت سے مدد کی اپیل