پاکستانی باکسر لارا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں میڈل یقینی بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستانی باکسر لارا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر میڈل یقینی بنالیا۔ چیک ری پبلک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں برطانوی نژاد پاکستانی لارا اکرم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
لارا اکرم کا سیمی فائنل میں اب مقابلہ منگولین خاتون باکسر سے ہوگا۔
دو ہزار تین میں نعمان کریم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اب لارا اکرم نے پاکستان کی پہلی خاتون میڈلسٹ ہونے کا اعزاز پایا ہے۔
قواعد کے تحت سیمی فائنل میں رسائی پانے پر انٹرنیشنل میڈل یقینی ہوجاتا تھا۔ ہارنے کی صورت میں بھی کانسی کا تمغہ ملتا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن حکام نے لارا اکرم کی اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ باکسنگ لارا اکرم
پڑھیں:
غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا بارے اب تک ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو افغان باشندوں کی گرفتاریوں کیلئے ریڈز کو خود لیڈ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس افسران امن کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر فوری ایکشن لیا جائے، اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب شریک تھے۔