شمالی کوریا نے ٹرمپ کا خط وصول کرنے سے انکار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ خط و کتابت کے خواہاں ہیں، تاہم دوسری طرف شمالی کوریا نے خط وصول کرنے ہی سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں شمالی کوریا کے سفارت کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کا مقصد واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان رابطوں کو بحال کرنا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے رد عمل میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران کم جونگ ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے تھے، اب بھی وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے ساتھ بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ 2018 ء کے سنگاپور سمٹ کی پیش رفت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ کی 2017ء سے 2021 ء کی پہلی صدارتی مدت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان 3 بار ملاقات ہوئی تھی، اور کئی بار خطوط کا تبادلہ کیا گیا تھا، جسے ٹرمپ نے خوب صورت قرار دیا تھا۔ جون 2019 ء میں ٹرمپ نے ایک غیر فوجی زون میں کم جونگ ان کے ساتھ ڈرامائی مصافحہ کیا تھا۔ ٹرمپ نے مختصر دورانیے کے لیے شمالی کوریا میں قدم رکھاتھا اور ایسا کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر بنے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے ساتھ
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو بھی کرفیو نافذ
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 27 جولائی بروز اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کیلئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں اتوار کو کرفیو کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 27 جولائی بروز اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کیلئے ہے۔ انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ واضح ہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں آج بھی کرفیو لگایا گیا تھا۔