صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام اباد (سب نیوز )انتہا پسند ہندوں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی،امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعوی بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا،،اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے،انتہا پسند ہندوں کی جانب سے امریکا کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، انتہا پسند ہندوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی، راحتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا،امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کئے،
ربھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشتگرد ملک قرار دیا، انتہا پسندہندو کے مطابق ہندوں کو مظبوط کرو گے ہم آپ کو مظبوط کریں گے،امریکا گندی سیاست کرتا ہے۔امریکا کیخلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جس کو مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے،امریکا کیخلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کوچھپاناہے،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو پاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ جوہری پروگرام رول بیک کامطالبہ کرے: مسعود پزشکیان اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ بننے لگے ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انتہا پسند ہندوں پرچم کی بے حرمتی امریکی پرچم
پڑھیں:
ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ روکنے کی کوششوں کا آغازکردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سطح پر کسی بھی تنازعہ کے بارے میں بات کریں، تو وہ ہمیشہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ضرور ذکر کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اس پیچیدہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیرِ اعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیرِ اعظم سے بھی بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر دونوں ممالک جنگ کی جانب بڑھتے ہیں، تو امریکہ ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ اس جنگ کی صورت حال میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ امن کی راہ اختیار کی جائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے اس تنازعہ کو کامیابی سے روکا تھا”، اور اس بات کو ایک حوالہ کے طور پر پیش کیا کہ امریکہ دنیا بھر میں امن قائم کرنے میں کس طرح کامیاب ہو سکتا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر امریکہ کے ثالثی کردار اور اس کے عالمی تنازعات میں مداخلت کے بارے میں بحث جاری ہے۔
Post Views: 8