اسرائیل کیساتھ امریکا کو بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی : ایرانی افواج
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی فوج نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی معاونت سے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور اب دشمن ایران کے جواب کا منتظر رہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا کو بھی اس اقدام کی قیمت چکانا ہوگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے، جن میں جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور ایک جوہری سائنسدان کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے تہران کے شمالی، وسطی اور مغربی علاقوں میں کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل
پڑھیں:
اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو
اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے، ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے جارہا ہے جس پر ایران کا جواب سخت ہوسکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل ناگزیر ہے، ایران کا ردعمل انتہائی سخت ہوسکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو مطلع کر دیا تھا۔نیتن یاہو کا کہا مزید کہنا تھا کہ ایران پر طاقتور حملے کرکے فوجی عہدیداران اور جوہری سائنسدانوں کو ہلکا کردیا ہے، اسرائیل ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو مکمل تباہ کرنے جارہاہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی سخت ہوسکتی ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری تیز کردی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکا کی پشت پناہی کے بغیر ایران پر حملہ ناگزیر تھا، اسرائیل نے چالیس سال قبل ایران کے خطرات سے آگاہ کر دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ، یونان فرار ہو گئے اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ، یونان فرار ہو گئے خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن، تنخواہیں بڑھا دی گئیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم