بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر پارٹی رہنماؤں کو بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر 4 پارٹی رہنماؤں کو آج طلب کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شبلی فراز اور مزمل اسلم کو طلب کیا گیا ہے۔
وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا جائے گا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فضل الرحمن سے مولانا اجمل قادری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد اجمل قادری نے جامعہ مدینہ جدید لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کی موت جہان کی موت ہے مرحوم انتہائی نیک دل انسان تھے،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی سالوں تک پر نہیں ہو سکے گا،دونوں رہنماؤں نے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد اجمل قادری نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی،اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی معاشی پایسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اب تک عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے مہنگائی سے عوام خود کشیاں کررہے ہیں،لیکن حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے ہی فرست نہیں۔