اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔حادثہ شرقپور شریف کے گائوں تھابل تحصیل شرقپور شریف میں پیش آیا جہاںمرگی کا مریض بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر گیا۔
(جاری ہے)
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے پانی والے گڑھے میں گرنے والے شخص کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کی شدت میں کمی آنے کے بعد درجہ حرارت اور حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔ پی ٹی ایم اے نے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں سپیل کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں واسا، ایل ڈبلیو ایم، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ نے بروقت انتظامات کے لیے سرگرم عمل ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچایا جا سکے۔