ہوشیار!نان فائلرز کیلئے گھیرا مزید تنگ،حکومت نے شکنجہ کس لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر
وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا
وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیٔرمین رشید محمود لانگریال نے بتایا ہے کہ محصولات میں اضافے کے لیے نفاذ ہی واحد مثر راستہ ہے اور اس مقصد کے لیے نئے ٹیکسوں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔اہم ترامیم میں سے ایک یہ ہے کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ کیا گیا ہے، جو 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ایک بھاری جرمانہ آن لائن مارکیٹ پلیسز کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جو ایسے غیر رجسٹرڈ، غیر مقیم فروشندگان کو ای کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا فروخت کرنے کی اجازت دیتی ہیں، جو سیلز ٹیکس ایکٹ اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت مناسب رجسٹریشن کے بغیر کام کررہے ہیں۔تجویز کردہ فریم ورک کے تحت، پہلی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے، جب کہ بعد میں ہونے والی ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، یہ جرمانے آن لائن پلیٹ فارمز اور کورئیر سروسز دونوں پر لاگو ہوں گے، جو ایسی ٹرانزیکشنز کو ممکن بناتے ہیں۔فنانس بل کے مطابق، اگر کوئی بینکنگ کمپنی، پیمنٹ گیٹ وے یا کورئیر سروس فراہم کنندہ فروشندگان کو ادائیگی کے وقت ٹیکس کی کٹوتی کرنے میں ناکام رہتا ہے یا کٹوتی شدہ ٹیکس حکومت کو جمع نہیں کراتا، تو اس پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے تحت
پڑھیں:
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے، ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔